ادبی ہفتے

447067400_1004238064732763_7674471403000723362_n

نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے لٹریری سوسائٹی کےزیر اہتمام”صدائے ادب” کے عنوان سے “ادبی ہفتے” کا آغاز 3 مئی سے ہوا.

جس کے پہلے دن کی افتتاحی تقریب “یوم اردو” اور “یوم ہندکو” کے حوالے سے منعقد ہوئی.

تقریب کا باقاعدہ آغاز لٹریری سیکرٹری محمد انس نے اپنی تقریر سےکیا. جس میں انھوں نے اپنی سوسائٹی کے ڈھانچے اور اسکی تزین نو کے حوالے سے بریفنگ دی. تقریب کے مہمانان خصوصی میں ڈاکٹر تبسم اور سیدہ ناصرہ تصدیق تھیں. پرنسپل ڈاکٹر نور الایمان اور سٹاف ایڈوائزر ڈاکٹر الماس فسیح خٹک کے علاوہ دیگر فیکلٹی بھی موجود تھیں.

بعدازاں اردو سیکشن کی انچاج سیدہ انزلہ حسین نے یوم اردو بعنوان “خیابان اردو” پر گفتگو کرتے ہوئے طلباء کو مرکزی خیال “ادب عمل سے تعبیر ہے” آگاہی دی. اردو سیکشن کے سب انچارج محمد کامران درانی نے “اردو کی کہانی” بیان کی جس میں اردو کا نشیب و فراز، مرد و عورت کے آپسی جھگڑوں کی روایت کو مشہور ڈرامہ “آنگن ٹیڑا” کے گیت پر دکھایا گیا. ڈرامے کے کردار عمیر حمزہ اور ایمن خٹک نے ادا کیے. جب کہ اس کی میزبانی عماد اور عائشہ نے کی.

اس کے بعد دلوں کو دہلا دینے والے ڈرامے” کامل” کا آغاز علی حسن اور سلمان سالارزئی نے کیا. ڈرامے کے مرکزی کردار محمد انس اور وجیہہ علی نے بہترین اداکاری سے شرکاہ کو رلا دیا. اس دوران سیدہ انزلہ نے ڈرامے کو کہانی کی شکل میں بیان کیا.

تقریب میں Loose Talk کے نام سے پروگرام پیش کیا گیا. جس کی میزبانی صبیرہ اور کشف نے کی جو طنز و مز سے بھر پور تھا.

بعدازاں تقریب میں ہندکو سیگمنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں ہندکو سیکشن انچارج سیدہ مہہ رخت اور سب انچارج حاشر الجبار نے تقریب کو آگے بڑھایا. تقریب کے آغاز میں ہندکو ثقافت کے حوالے سے ڈرامائی انداز میں ایک شادی پیش کی گئی. جس سے شرکاء کافی لطف اندوز ہوئے. جس کی میزبانی سیدہ انزلہ اور رباب نے کی. تقریب کے احتتام سے پہلے “مقابلہ بیت بازی” ہوا جس میں مختلف کالجوں کی طرف سے مجموعی طور پر چار ٹیموں نے حصہ لیا. مقابلے میں نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن، خیبر میڈیکل کالج اور خیبر گرلز میڈیکل کالج کے ٹیموں نے حصہ لیا. سیگمنٹ کی میزبانی کرتے ہوئے نعمان علی اور لبابہ جاوید نے کی اور بیت بازی کے قوانین وضح کیے. جس کے بعد سیگمنٹ کے ناظم محمد اسامہ نے باقاعدہ آغاز کروایا. اختتام پر خیبر گرلز میڈیکل کالج کی ٹیم فاتح کرار پائی. خیبر میڈیکل کالج کے طالب علم کو مہمان خصوصی کی طرف سے اعزازی انعام سے نوازا گیا.

تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی ادبی تقریبات قابل ستائش ہیں. جس میں طلباء نے بھرپور شرکت کی اور خوب داد سمیٹی. انہوں نے کہا کہ میں بذات خود تقریب سے بہت محظوظ ہوا. آخر میں ڈاکٹر مقبول الہی کی طرف سے مہمانانِ خصوصی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *